سعودی عرب میں 5 جون کو سال کا دوسرا چاند گہن

,

   

ریاض۔ یکم جون (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب میں جمعہ 5 جون کو رواں سال کا دوسرا چاند گن ہوگا۔ ا س سال چاند گہن چار مرتبہ ہوگا۔جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نیکہا ہے کہ سعودی عرب میں جمعہ 5 جون 13 شوال کو سال رواں کا دوسرا چاند گہن نظر آئے گا جو تین گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہے گا۔ابو زاہرہ نے کہا کہ چاند گہن سایہ نما ہوگا۔ جب رات کے وقت چاند کی روشنی مدھم پڑتی ہے اور اس کا بڑا حصہ سورج کی روشنی سے منور ہوتا ہے تو یہ (سایہ نما چاند گہن) کہلاتا ہے۔یہ واقعہ اس وقت ہوتاہے جب چاند کرہ ارض کے مدار میں قریب ترین مقام پر ہوتا ہے۔ جس سے چاند کا حجم اس کے حقیقی اوسط حجم سے 3.3 فیصد بڑا نظر آتا ہے۔ابو زاہرہ کے مطابق اس طرح کا چاند گہن بیک وقت تمام علاقوں میں ہوتا ہے۔گہن گرینچ ٹائم کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ کے وقت کرہ ارض کے سائے والے حصے میں داخل ہونے پر شروع ہوگا۔ اس میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آئے گی۔ دیکھنے والوں کو چاند ویسا ہی نظر آئے گا جیسا کہ عام طور پر نظر آتا ہے اسی دوران گرینچ ٹائم کے مطابق رات 7 بجکر 12 منٹ پر چاند پورا ہوجائے گا۔چاند گہن گرینچ ٹائم کے مطابق رات 7 بجکر 25 منٹ پر نکتہ عروج کو پہنچ جائے گا۔ اس دوران اس کا 57 فیصد حصہ کرہ ارض کے سایہ نما مدار میں ہوگا۔ پھر گرینچ ٹائم کے مطابق 9 بجکر 4 منٹ پر سایہ نما گرہن ختم ہوجائے گا۔یاد رہے کہ سایہ نما چاند گہن کے دو ہفتے بعد 21 جون 29 شوال کی صبح کو سعودی عرب سمیت پوری عرب دنیا میں سورج گہن ہوگا۔