سعودی عرب: ویزٹ ویزوں میں 30 ستمبر تک توسیع

   

ریاض : سعودی وزارت خارجہ نے 30 ستمبر 2021 تک ویزٹ ویزوں میں خودکار نظام کے تحت توسیع کردی۔اخبار 24 کے مطابق وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ویزٹ ویزوں میں توسیع پر کوئی فیس نہیں اور توسیع کے لیے مقرر ’مقابل مالی‘ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔وزارت خارجہ نے توجہ دلائی کہ بیرون مملکت موجود ان ویزٹ ویزہ ہولڈرز کے ویزوں میں بھی توسیع ہوگی جنہوں نے ویزے استعمال نہیں کیے ہوں گے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کورونا وبا کے مسائل میں تخفیف کی پالیسی پر گامزن ہے نیا فیصلہ بھی اسی کا حصہ ہے۔ اس سے ان لوگوں کو بھی فائدہ ہوگا جن کے ویزٹ ویزے ختم ہوگئے ہوں اور وہ ان ملکوں میں پھنسے ہوئے ہوں جہاں سے مملکت آمد پر پابندی لگی ہوئی ہے۔