سعودی عرب: پارک میں جھولے کو خوفناک حادثہ، 23 افراد زخمی

   

ریاض ۔ 2 اگست (ایجنسیز) سعودی عرب میں واقع گرین ماؤنٹین پارک میں پینڈولم جھولا حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 23 افراد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ سعودی عرب کے سیاحتی شہر طائف میں پیش آیا جہاں مشہور جھولا دورانِ سواری اچانک ٹوٹ گیا اور اس میں سوار متعدد افراد ہوا میں اڑتے ہوئے زمین پر جا گرے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ حادثہ چہارشنبہ کی شام کو پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’360 بگ پینڈولم‘ جھولے کو گرین ماؤنٹین پارک کا مرکزی جھولا قرار دیا جاتا ہے۔