سعودی عرب کابینہ میں تبدیلیاں

,

   

ریاض: خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے جارہ کردہ شاہی فرمان کے تحت سعودی کابینہ میں اہم تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں۔ شاہی فرمان کے تحت ڈاکٹر ابراہیم العساف کو وزارت خارجہ خارج کر کے شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبدللہ بن فیصل بن فرحان آل سعود کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ابراہیم العساف کو وزیر مملکت او رکابینہ کے رکن مقرر کیاگیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نبیل بن محمد العمودی کو ان کے عہدہ سے ہٹاکر صالح بن ناصر بن علی الجاسر کو نیا وزیر ٹرانسپورٹ مقرر کیا گیا ہے۔ عصام بن عبداللہ بن خلف الوقیت کو قومی انفارمیشن سنٹر کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر طارق بن عبداللہ بن عبدالعزیز کو نیشنل ڈیٹا مینجمنٹ آفس کا سربراہ کیا گیا۔ واضح رہے سعودی فرمانروا کے تحت سعودی کابینہ میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔