سعودی عرب کوارٹر فائنل میں

   

دوحہ ۔ قطر میں کھیلے جانے والے اے ایف سی انڈر23 ایشین کپ فٹبال ٹورنمنٹ میں سعودی عربکی ٹیم نے گروپ سی میں 6 پوائنٹس کے ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ محفوظ کر لی۔ عرب میڈیا کے مطابق دوحہ کے خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں عراق کی ٹیم سعودی عرب کی انڈر23 ٹیم کو 1-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچی تھی ۔گروپ سی کے آخری میچ میں عراق کے مقابلے میں سعودی ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ میدان میں اتری، عراق اور سعودی عرب گروپ میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ قبل ازیں سعودی عرب کی ٹیم تاجکستان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے اور تھائی لینڈ کو 0-5 سے شکست دینے کے بعد کوارٹر فائنل میں پہنچی ہے۔ تاجکستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں گروپ سی میں تین، تین پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہیں۔ ٹورنمنٹ کے گروپ بی میں جنوبی کوریا نے جاپان کو 0-1 سے اور چین نے متحدہ عرب امارات کو 1-2 سے شکست دی۔ جنوبی کوریا اور جاپان کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا تھا۔