سعودی عرب کی جیل میں تلنگانہ کے ورکر کی موت

   

حیدرآباد5اکتوبر (یواین آئی) سعودی عرب کی جیل میں تلنگانہ کے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ اس کی آخری رسومات کے موقع پر اس کے رشتہ داروں نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع جگتیال سے تعلق رکھنے والا اے راجیا خلیجی ملک میں برسرروزگار تھا تاہم ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود قیام کرنے کی وجہ سے اس کو سعودی میں جیل کی سزا ہوئی۔اس کے رشتہ داروں اورگلف جے اے سی نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہند، سعودی عرب میں ہندوستانی مشن کو چاہئے کہ جیلوں میں محروس قیدیوں اورڈیپورٹیشن سنٹرس میں کونسلرس کا انتظام کرے۔ ساتھ ہی اس خلیجی ملک کی جیلوں میں محروس ہندوستانیوں کیلئے طبی خدمات بھی فراہم کی جائیں۔ آخری رسومات چہارشنبہ کو انجام دی گئی جس میں گاوں والوں کے ساتھ ساتھ، خلیجی ممالک سے واپس افراد اور دیگر نے شرکت کی۔