سعودی عرب کی فیفا ورلڈکپ2034 کیلئے بولی

   

ریاض۔ سعودی عربین فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) نے ارادے کا خط جمع کروایا اور 2034 ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کے لیے فیفا کو ایک اعلامیے پر دستخط کیے ہیں۔ سعودی عرب نے سب سے پہلے گزشتہ ہفتہ فٹ بال ٹورنمنٹ کے 2034 ایڈیشن کے لیے بولی لگانے کے اپنے ارادے کا اعلان کیا تھا، اور ارادے کا خط جس پرساف کے صدر یاسر المسیحل نے دستخط کیے تھے ، باضابطہ طور پر فیفا کی جانب سے مقررکردہ بولی کے عمل کو شروع کرنے کے لیے مملکت کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔ سعودی پریس ایجنسی نے یہ اطلاع دی۔ساف نے کہا کہ 2034 فیفا ورلڈ کپ کے لیے بولی لگانے کا سعودی عرب کا ارادہ ایک تاریخی پہل ہے اور یہ ملک کے تمام سطحوں پر فٹ بال کے نئے مواقع کو کھولنے اور دنیا کے کونے کونے میں اس کھیل کی ترقی میں مدد کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ المسیحل نے کہا کہ خط جمع کروانا ایک بہت ہی دلچسپ سفرکا دوسرا مرحلہ ہے جس پر قوم فخرکررہی ہے۔ سعودی عرب 2018 سے 50 سے زیادہ بین الاقوامی مقابلوں کاگھر رہا ہے، جن میں فٹ بال ،موٹر اسپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری، اسپورٹس اور گولف شامل ہیں۔