سعودی عرب کی ’قیصریہ مارکیٹ‘قومی ورثہ کی صدیوں پرانی یادگار

   

ریاض: واقعات اور حالات کے ساتھ کہانیاں اور لوک داستانیں تاریخ کے بہت سے پہلو زندہ رکھتی ہیں۔ انسان جو کچھ بھی تجربہ کرتا ہے وہ ایک ورثہ ہوتا ہے جو ہر دور میں زندہ رہتا ہے۔سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء کے تاریخی ’قیصریہ بازار‘ کو بھی ایسے ہی تاریخی اور مورثی مقامات میں شمار کیا جاتا ہے جو صدیوں سے مملکت کے قومی ورثے کی علامت ہے۔قیصریہ بازار کا تذکرہ مسافروں کی یادداشتوں میں کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تاریخی دستاویزات میں بھی اس بازار کا تذکرہ ملتا ہے۔ قیصریہ بازار انیسویں صدی عیسوی میں موجود تھا۔ اسے اس وقت خلیج عرب کے خطے کا سب سے بڑا بازار سمجھا جاتا تھا۔