سعودی عرب کی معیشت میں خواتین کا اہم رول

   

کھجوروں کی پیکنگ کے ہر شعبہ میں خاتون ملازمین کی خدمات
ریاض: سعودی عرب کے الاحسا مشرقی حطے میں واقع ابن زید فیاکٹری میں جہاں پر کھجوریں پیدا اور فروخت کی جاتی ہیں، صرف خواتین کام کررہی ہیں۔ کھجوروں کی پاکینگ کی اس فیاکٹری کے اندر تقریباً 100 سعودی خواتین خدمت انجام دے رہی ہیں۔ یہ خواتین فیاکٹری کے ہر شعبہ میں کام کررہی ہیں۔ ایک ورکر عقیلہ علی نے بتایا کہ وہ اس فیاکٹری میں ایک سال سے کام کررہی ہیں ، اس سے پہلے یہاں پر غیرمقیم ورکرس کام کرتے تھے۔ حکومت کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد خواتین کو ہر شعبہ میں موقع دیا جارہا ہے۔