سعودی عرب کی کابینہ میں رد وبدل‘ نئی ترقیاں اور تبادلے

   

ریاض: سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرامین جاری کرتے ہوئے کئی وزیروں کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تقرریاں کردیں۔ شاہی فرمان کے تحت مملکت میں وزیر صحت کے عہدے پر خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت صحت سے ہٹا کر ان کی جگہ فہد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل کو نیا وزیر صحت مقرر کیا گیا ہے۔ ایک علاحدہ شاہی فرمان کے تحت لیفٹیننٹ جنرل مطلق کو سعودی عرب کی تینوں مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔