سعودی عرب کے کئی علاقوں میں بارش اور ڑالہ باری کی پیش قیاسی

   

ریاض:سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ 36 گھنٹوں کے دوران مملکت کے مختلف علاقوں میں بارش اور ڑالہ باری کا امکان ہے‘۔ماہر موسمیات عبدالعزیز الحصینی نے ٹویٹ کیا کہ ’ گیارہ علاقوں میں بارش اور ڑالہ باری متوقع ہے‘۔ ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ’ مکہ، مدینہ، باحہ، عسیر، جازان، حائل، حدود شمالیہ، تبوک، القصیم، الجوف اور شمال مشرقی علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں موسلادھار بارش ہوگی جبکہ ڑالہ بار ی کا بھی امکان ہے‘۔بحیرہ احمر میں جنوب سے جنوب مشرق کی طرف ہوائیں چلیں گی ۔