سعودی عرب گولف ٹورنمنٹ کی میزبانی کیلئے تیار

   

ریاض ۔ سعودی عرب پہلی پروفیشنل لیڈیز گالف ٹورنمنٹ کے انعقاد کی تیاری کرتے ہوئے محفوظ زونس کے ساتھ بین الاقوامی براہ راست کھیلوں کا خیر مقدم کررہا ہے۔کنگ عبد اللہ اکنامک سٹی (کے اے ای سی) میں ببلزاور بائیوسکیور انوائرمنٹ اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے ایلیٹ لیول یورپی لیڈیز ٹورگولف ٹورنمنٹ میں ہوگا۔ مملکت کے پبلک انویسٹمینٹ فنڈ کے ذریعے 12 سے 15 نومبر تک جاری رہنے والے آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں نمایاں مقام حاصل کرنے والی خواتین میں ایک ملین ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے جبکہ 17 سے 19 نومبر تک جاری رہنے والے سعودی لیڈیز انٹرنیشنل ٹورنمنٹ میں 500000 ڈالر کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ دی ببلز میں تین ہفتوں کے دوران 500 سے 600 کے درمیان افراد رہائش پذیر ہوں گے۔ ٹورنمنٹ میں 1500 سے زیادہ کویڈ19 معائنے ہوں گے جن میں ایونٹ کے110 کھلاڑیوںکے لئے کم ازکم تین تین ٹسٹ شامل ہیں۔کیڈیز اور ٹورنمنٹ کے عملے کی بھی جانچ ہوگی۔ لیڈیز یورپین ٹور پلیئرز، ایونٹ کے عملے اور عہدیداروں کے ٹورنمنٹ سے قبل محفوظ علاقوں میں داخلے کی اجازت ملنے سے پہلے کے اے ای سی پہنچنے پرکویڈ 19 کے ٹسٹ ہوں گے جہاں وہ ایونٹ کے دوران ہوٹلوں میں رہیں گے۔ یہ اقدامات ہر ایک کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے نافذکے گئے ہیں۔ کھلاڑیوں اور عملے کی حفاظت کے تمام پہلوؤںکو آزاد ماہرین نے دیکھا ہے جوخطرے کی بہترین تشخیص اورکویڈ 19 کے طریقہ کار کے ماہر ہیں۔ ان میں انگلینڈ کے اہم مشیر ڈاکٹر اینڈریو مرے اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تکنیکی مشیر شامل ہیں۔