سعودی عرب ہمیشہ رواداری، تحمل اور اعتدال کا پابند : شاہ سلمان

   

ریاض ۔ 6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے 1440 ھ کے رمضان مبارک کے آغاز کے موقع پر اتوار کے روز ہم وطنوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے خصوصی پیغام جاری کیا۔سعودی فرماں روا نے اپنے پیغام میں کہا کہ اْنکا ملک ہمیشہ سے رواداری، تحمل اور اعتدال پر زور دیتا رہا ہے جسکا اسلام نے مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے اسلام کی حقیقی صورت کے بگاڑ سے دور رہتے ہوئے اپنے کندھوں پر دین حنیف کی خدمت، اسلامی امور اور دین پھیلانے کی ذمے داری لی۔شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پیغام کا متن سعودی وزیر اطلاعات ترکی بن عبداللہ الشبانہ نے پڑھ کر سنایا۔