سعودی علماء کے بعد اماراتی علماء کی نظرمیں بھی اخوان المسلمین ’’دہشت گرد تنظیم‘‘

   

دبئی: چند روز قبل ممتاز سعودی علماء و مفتیان کرام کی تنظیم کی جانب سے الاخوان المسلمین کے خلاف فتویٰ دیتے ہوئے ان کی پْرتشدد کارروائیوں کی مذمت کی تھی۔ جس کے بعد امارات کی’’شرعی افتاء کونسل ‘‘ نے الاخوان المسلمین تنظیم کی مجرمانہ کارروائیوں کو باور کراتے ہوئے اسے ایک دہشت گرد تنظیم شمار کیا ہے۔ عرب ملکوںکے اسرائل کے ساتھ تعلقات اورفلسطینیوںسے چشم پوشی اختیارکرنے والے، کونسل کے مطابق فتنہ فساد برپا کرنے ، پر تشدد کارروائیاں پھیلانے یا ان پر اکسانے والا ہر گروپ اور جماعت درحقیقت دہشت گرد تنظیم ہے خواہ اس کا نام اور دعوی کچھ بھی ہو۔العربیہ نیوز کے مطابق یہ موقف پیر کے روز کونسل کے ورچوئل اجلاس کے دوران سامنے آیا۔ اجلاس کی صدارت کونسل کے سربراہ شیخ عبداللہ بن بیّہ نے کی۔ اجلاس میں سعودی سینئر علماء کمیٹی کے اس بیان کا جائزہ لیا گیا جس میں شریعت میں یک جہتی اور یگانگت کے عظیم مرتبے کا حوالہ دیا گیا ہے اور فساد پھیلانے والے گروہوں سے خبردار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں سینئر علماء کونسل نے 10 نومبر کو جاری ایک بیان میں باور کرایا تھا کہ الاخوان المسلمین تنظیم ایک دہشت گرد جماعت ہے جو اسلام کے اسلوب کی نمائندگی نہیں کرتی۔ یہ جماعت یقینا اپنے تنظیمی مقاصد کی پیروی کرتی ہے جو ہمارے دین حنیف کی مخالف سرگرمیوں پر مبنی ہیں۔