سعودی فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات روایت اور جدت کا منفرد امتزاج ہیں

   

ریاض : سعودی عرب کی فیشن ڈیزائنر ریم العسیلان نے اپنے فیشن ڈیزائن میں نہ صرف روایت اور جدت کامنفرد امتزاج کیا ہے بلکہ تنوع کی خصوصیات کے حامل معاشرے سعودی عرب کی پرانی فیشن روایت کو بھی زندہ کیا ہے۔ریم نے سعودی عرب میں روایتی پہناووں کو منفرد انداز میں پیش کیا اور معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اس نے فیشن کا ایک نیا انداز اپنایا جسے عوامی حلقوں بالخصوص خواتین میں غیرمعمولی پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین کی بڑی تعداد ریم العسیلان کے ملبوسات کے ڈیزائن کو پسند کرتی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ ریم کے ڈیزائنز سے سعودی عرب میں پچھلی نسلوں اور آباؤ اجداد کے دور کی جھلک دکھتی ہے۔