سعودی میں جڑے ہوئے بچوں کا کامیاب آپریشن

   

ریاض: ریاض میں شامی جڑے بچوں احسان اور بسام کا آپریشن وزارت نیشنل گارڈز کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہاسپٹل میں کامیابی کیساتھ مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ کی قیادت میں میڈیکل ٹیم دونوں بچوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ آپریشن کے باقیماندہ کام انجام دیئے جارہے ہیں۔ڈاکٹر الربیعہ نے اس سے قبل بتایا تھا کہ آپریشن پانچ مراحل میں مکمل ہوگا۔ شروعات دونوں بچوں کو بیہوش کرنے سے ہوں گی۔ 26 ڈاکٹروں، نرسوں اور معاونین نے آپریشن میں حصہ لیا۔ڈاکٹر الربیعہ نے آپریشن کا پہلا مرحلہ شروع کرتے وقت الاخباریہ سے گفتگو میں کہا تھا کہ احسان نامی بچے کا زندہ رہنا مشکل لگتا ہے۔