سعودی میں 60 ہزار مقامات پر مفت وائی فائی

   

ریاض ۔ سعودی عرب میں کم ازکم 60 ہزار مقامات پر مفت وائی فائی خدمات فراہم کی جائی گی۔ سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مفت وائی فائی خدمات کمیونکیشن اینڈ انفرمیشن ٹکنالوجی کمیشن کی مہم کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے۔ان مقامات میں جہاں مفت وائی فائی مہیا کی جائے گی، میں دواخانے، مالز، عوام پارکس اور مسجد نبویﷺ اور مسجد حرام شامل ہوں گے۔سی آئی ٹی سی نے ٹیلی کام سروسز مہیا کرنے والی کمپنوں کے ساتھ مل کر مفت وائی فائی خدمات کی فراہمی پر عمل در آمد کرے گی۔سی آئی ٹی سی فری وائی فائی سروس کو نگہداشت بھی کرے گی۔