ریاض : سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ورلڈ اکنامک فورم میں اقوامِ متحدہ کے ایلچی برائے شام گیئر پیڈرسن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران شام کے بحران کے سیاسی حل کے لیے سعودی عرب اور اقوامِ متحدہ کی کوششوں کا جائزہ لیا۔شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے ایلچی برائے یمن سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔اس ملاقات کے دوران یمن کی سلامتی اور استحکام کے لیے سعودی عرب اور اقوام متحدہ کی ان کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔