سعودی ولیعہد کی امریکی آرمڈ سرویسز کمیٹی کےچیئرمین سے ملاقات

   

جدہ : سعودی ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آج جدہ میں امریکی ایوان نمائندگان میں آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین مائیکل راجرز سے ملاقات کی۔ آرمڈ سروسز کمیٹی کے رکن ایڈم اسمتھ ، سالود کاربجال، اور ویرونیکا ایسکوبار بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔ملاقات دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دوستانہ تعلقات اور تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا، اس کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔