سعودی ولی عہد کی گوٹیرس سے ٹیلی فونک بات چیت

   

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش کے ساتھ غزہ کی پٹی میں ہونے والی پیش رفت اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔سعودی عرب کی سرکاری ایجنسی ایس پی اے کی خبر کے مطابق محمد نے گوترش سے فون پر بات کی۔ٹیلیفونک گفتگو میں دونوں سربراہان نے تازہ ترین پیش رفت بالخصوص غزہ اور اس کے گردونواح کی صورتحال اور امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے حملوں میں 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 5,132 زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ 7 اکتوبر سے اب تک اس کے 593 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔7 اکتوبر سے خطے میں اسرائیل کے حملوں میں تقریباً 32 ہزار فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ 74 ہزار زخمی ہوئے۔