سعودی کرنسی میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد دِکھانے پر برہمی

   

ریاض : سعودی عرب کے نئے کرنسی نوٹوں میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد حیثیت میں دکھانے پر ہندوستان کی مودی حکومت اور ہندوستانی میڈیا نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سعودی عرب نے G-20 اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر 24 اکتوبر کو 20 ریال کے نئے یادگاری کرنسی نوٹ جاری کیے جس میں مقبوضہ کشمیر کو آزاد حیثیت میں دکھایا گیا ہے۔نئے سعودی کرنسی نوٹ پر ہندوستان نے ناراضگی پایا جاتی ہے اور ہندوستانی حکومت نے سعودی عرب سے کرنسی نوٹوں کو تبدیل کرنے کی درخواست کی ہے ۔سعودی نوٹ میں تبدیلی کے بغیر ہندوستان کیلئے G-20 اجلاس میں شرکت کرنا مشکل ہوگا۔ سعودی عرب 21 اور 22 نومبر کو G-20 سربراہ اجلاس کی میزبانی کرے گا۔