حیدرآباد۔ گستاخانہ کارٹون پر فرانس کے صدر ایمونیل میکرون کے خلاف اتوار کے روز حیدرآباد میں احتجاج ہوا ہے۔ظہر کی نماز کے بعد مسلمانوں کے ایک بڑا گروپ مولانا جعفر پاشاہ کی قیادت میں ملک پیٹ کے اکبر باغ چوراہے پر مذکورہ احتجاجی دھرنا منظم کیاگیاہے۔
میکرون کے تبصرے کی مذمت کرتے ہوئے مذکورہ احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھامے ہوئے تھے‘ جس پر میکرون کے تصویراور”بائیکاٹ میکرون“اور ”بائیکاٹ فرانس“ کے الفاظ تحریر کئے ہوئے تھے۔
اس کے علاوہ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں ہندوستانی پرچم بھی موجود تھا۔ احتجاج کے پیش نظر علاقے میں حیدرآبادپولیس نے اپنی چوکسی بڑھا دی تھی۔
مولانا جعفر پاشا ہ نے کہاکہ”مخالف اسلام دشمنی الجھن میں ہیں‘ کیونکہ اسلام دنیابھر میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے‘فرانس کی حمایت میں اعلان پر مرکزی حکومت کی بھی ہم مذمت کرتے ہیں“