سلمان خان ،راکیش شرما کا کردار نبھائیں گے

   

ممبئی۔25فروری(سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان سلور اسکرین پر ملک کے پہلے خلائی مسافر راکیش شرما کا کردار نبھاسکتے ہیں۔بالی وڈ کے مشہور فلمساز سدھارتھ کپور دراصل راکیش شرما کی بایوپک ‘سارے جہاں سے اچھا’ بنارہے ہیں ۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ سدھارتھ نے اپنے ڈریم پروجیکٹ کے لئے سلمان خان کو اپروچ کیا ہے اور سلمان نے اسکرپٹ بھی پڑھ لی ہے حالانکہ ابھی تک فلم کو اپنی رضامندی نہیں دی ہے ۔ اس سے پہلے اس فلم کے لئے عامر خان، شاہ رخ خان اور وکی کوشل کا نام آیا تھا لیکن بات نہیں بن سکی۔سدھارتھ کپور نے کہا کہ یہ ایک شاندار اسکرپٹ ہے ۔ اس پروجیکٹ پر مہیش اور انجم راج بلی (مصنف) گزشتہ کچھ عرصہ سے اس پر کام کررہے ہیں۔ رونی اسکرووالا اسے پروڈیوس کریں گے ۔ میں اور رونی اسے بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔