سلمان خان اور سوناکشی کی خفیہ شادی؟

   

ممبئی : سوپر اسٹار سلمان خان برسہا برس سے فلم انڈسٹری اور اپنے پرستاروں کے دلوں پر راج کررہے ہیں۔ تاہم اُن کے پیشہ سے زیادہ اُن کی محبتوں اور اُن کے افیئرس کا زیادہ چرچا رہا ہے۔ ایشوریہ سے کیٹرینہ تک کئی اداکاراؤں کا نام سلمان سے جوڑا گیا لیکن اب سوناکشی سنہا اور سلمان خان کی ایک تصویر نے بالی ووڈ میں ہنگامہ برپا کر رکھا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر میں سوپر اسٹار کو دولہے کے لباس میں اور سوناکشی کو لال ساڑی میں دیکھا جاسکتا ہے۔ بتایا گیا کہ دونوں نے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے لیکن اسے افواہ بتاکر مسترد کردیا گیا اور کہا گیا کہ یہ فوٹو شاپ کا کمال ہے۔