سلمان خان نے باکسر نکہت زرین کا خواب پورا کردیا

   

ممبئی۔ تلنگانہ کی باکسر اور عالمی چمپئن نکہت زرین جو سلمان خان کے پرجوش مداح ہیں انہوں نے بالآخر اپنے پسندیدہ اداکار سے ملاقات کی اور1991 کی فلم محبت سے بالی ووڈ سوپر اسٹار کے آئیکونک نمبر ساتھیا تم نے کیا کیا کی دوبارہ ویڈیو تیار کی ۔نکہت نے انسٹاگرام پر سلمان خان سے ملاقات کی ایک ریل ویڈیو شائع کی جس میں دبنگ اداکار اور وہ گانے پر رقص کیا ہے۔ اس ویڈیو کو نکہت عنوان دیا: آخر میں انتظار ختم ہوا۔ نکہت زرین نے 2011 اے آئی بی اے خواتین کی یوتھ اور جونیئر ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔ زرین نے 2022 میں خواتین کی عالمی باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا، اورآئی بی اے ورلڈ باکسنگ چمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پانچویں ہندوستانی خاتون بن گئیں۔ نکہت جون 2021 سے بینک آف انڈیا میں جنرل بینکنگ آفیسر کے طور پر کام کرتی ہے۔ جبکہ انہوں نے برمنگھم 2022 کے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔