سلمان خان نے کچا سدیپ کو دیا جیکٹ کا تحفہ

   

سلمان خان کی فلم ’’دبنگ 3‘‘ ریلیز ہوچکی ہے اور باکس آفس پر ٹھیک ٹھاک کمائی بھی کررہی ہے۔ سی اے اے اور این آر سی کو لیکر ہوئے احتجاج کے دوران سلمان کی اس فلم کی کمائی پر فرق بھی پڑا لیکن اب یہ فلم اپنی رفتار پکڑ رہی ہے اور شائقین کا دل بہلا رہی ہے۔ حالانکہ سلمان کی یہ فلم ان کی پچھلی کئی فلموں کی طرح مسالہ فلم ہے اور فلم میں بھرپور ایکشن بھی ہے۔ فلم میں مین ویلن کے طور پر کام کررہے کچا سدیپ کو حال ہی میں سلمان نے ایک خاص تحفہ بھی دیا ہے۔ سلمان نے سدیپ کو ایک جیکٹ گفٹ کی ہے۔ جس کے پچھلے حصہ پر ان کے فیوریٹ کتے کی تصویر دیکھی جاسکتی ہے۔ سدیپ نے انسٹا گرام پر ایک تصویر شیر کی ہے جس میں وہ اس جیکٹ کو پہنے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ اور سلمان اس جیکٹ پر چھپے ہوئے ڈاگ کو کس کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے لکھا سلمان خان نے جب مجھے یہ جیکٹ گفٹ کی تھی تو انہوں نے مجھ سے کہا تھا کہ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ اس جیکٹ کو میں اپنے آپ سے کبھی الگ کروں گا۔ انہوں نے اپنے پسندیدہ کتے کی جیکٹ کے پیچھے چھپایا ہے۔ میں سمجھ سکتا ہوں جب آپ کسی سے اتنا کنکٹ کرتے ہیں بتاتے چلیں کہ دبنگ 3 کو عوام کا ملا جلا رسپانس ملا ہے۔ پہلے دن فلم کے 40 کروڑ کمانے کی توقع تھی لیکن فلم کی کمائی کے شہریت ترمیمی قانون کو لیکر چل رہے احتجاج کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ غور طلب ہے کہ اس فلم کے پچھلے دونوں پارٹس نے اچھا کلکشن کیا ہے۔ دبنگ 3 کو پربھودیوا نے ڈائرکٹ کیا ہے۔ سعی منجریکر نے اس فلم سے فلم انڈسٹری میں داخلہ لیا ہے۔ سعی منجریکر کے علاوہ اس فلم میں سوناکشی سنہا، کچا سدیپ اور ارباز خان جیسے اداکاروں نے کام کیا ہے۔ اس فلم کے بعد سلمان خان فلم رادھے میں ایک بار پھر پربھودیوا کے ساتھ کام کررہے ہیں۔