سلمان خان کا پوسٹ کردہ ویڈیو اسٹالون کو پسند آیا

,

   

ممبئی ، 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ اسٹار سلوسٹر اسٹالون نے سلمان خان کے پوسٹ کئے گئے ایک ویڈیو کلپ پر مسرت ظاہر کرتے ہوئے تبصرہ کیا ہے۔ اس میں مخصوص صلاحیت کے حامل ایک پرستار کو سلمان کا پورٹریٹ بنانے دکھایا گیا ہے۔ اس ویڈیو کی ستائش کرتے ہوئے اسٹالون نے تحریر کیا: ’’یہ محبت اور اٹوٹ وابستگی (کا عمل) ہے۔‘‘ یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سلمان نے لکھا تھا کہ خدا (تم پر) مہربانی کرے … تمہاری محبت کو (اسی طرح) لوٹا تو نہیں سکتا لیکن (تمہارے لئے) میری دعائیں اور ڈھیر سارا پیارہے!!!