سلمان خان کو دھمکی دینے والا ملزم ذہنی طور پر غیر مستحکم:پولیس

   

ممبئی: معروف فلمی اداکار سلمان خان کو مبینہ طور پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے والا شخص ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے ۔پولیس نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ دھمکی ملنے کے بعد پولیس نے گجرات کے وڈودرا سے مَینک پانڈیا (26)کو حراست میں لیا۔ ملزم نے سلمان کو واٹس ایپ کے ذریعہ مبینہ طور پر جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔حکام نے بتایا کہ یہ شخص ذہنی بیماری کا شکار ہے اور اس کا علاج جاری ہے ۔ پولیس مختلف زاویوں سے کیس کی تفتیش کر رہی ہے ۔