سلی گوڑی میں سی پی ایم کے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی

   

کلکتہ :سلی گوڑی میونسپل کارپوریشن میں بدعنوانی کے متعدد معاملات کے الزام کے خلاف سی پی آئی ایم کے جلوس کے دوران آج پولس اور مظاہرین کے دوران جھڑپ اورتشدد کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔یہ جلوس انل بسواس بھون، ہلکارٹ روڈ سے ہوتے ہوئے کارپوریشن کے سامنے پہنچنے والا تھا۔تاہم درمیان میں ہی پولس نے جلوس کو درمیان میں ہی روک دیا، اس کی وجہ سے مظاہرین اور پولس کے درمیان جھڑپ ہوگیا۔کارپوریشن کا گیٹ بند کردیا گیا تھا۔تاہم مظاہرین نے تالا توڑ کر اندر داخل ہوگئے ۔ بعد میں سی پی ایم کارکنان کارپوریشن کے سامنے بیٹھ گئے ۔