سماجی وادی پارٹی کے ایم پی اعظم خان‘ ان کی اہلیہ اور بیٹا مفرور قراردئے گئے ہیں

,

   

رامپور۔ سماج وادی پارٹی کے لیڈر اور رام پور کے رکن پارلیمنٹ اعظم خان کے گھر پر اترپردیش پولیس نے نوٹس چسپاں کی ہے اس میں خان‘ ان کی بیوی اور بیٹے کو مفرور قراردیاگیاہے۔ جمعرات کے روز مذکورہ نوٹس لگائی گئی ہے۔

مذکورہ عدالت نے حالیہ دونوں میں اعظم خان ان کی بیوی تنزین فاطمہ اور بیٹے عبداللہ اعظم کو تین معاملات میں مفرور بتایاگیاہے۔ اگر وہ عدالت میں 24جنوری تک پیش نہیں ہوتے ہیں تو ان کی جائیدادوں کو غرق کرلیاجائے گا۔مذکورہ ضلع انتظامیہ نے بھی ایک عوامی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایاہے اعلان کیاہے کہ خان اور ان کے گھر والے مفرور ہیں۔

سرکاری امور میں اس مشق کو ”منادی“ کے طور پر جانا جاتا ہے‘ سی آر پی سی کے سیکشن 82کا یہ حصہ ہے اور اس کا استعمال اس وقت کیاجاتا ہے جب کوئی ملزم اس پر عمل نہیں کرتا ہے۔

ایڈیشنل ضلع سرکاری وکیل رام اوتارسیانی نے کہاکہ مذکورہ عدالت نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس معاملے میں اعظم خان اوردیگر کے خلاف اعلامیہ نوٹس کی تعمیل کرے۔

قبل ازیں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر عدالت نے خان کے خلاف غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیاتھا۔ ایڈیشنل ضلع اور سیشن جج دھریندر کامبوج سی آر پی سی کی دفعہ 82کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ”مفرور“ قراردیا ہے۔