سرینگر: ایس ایس پی بارہمولہ امود ناگپور کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے جدید طریقہ کار اختیار کرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ باتیں ضلع پولیس لائنز بارہمولہ کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ایک آپریشنز اور جرائم کی جائزہ میٹنگ کی صدارت کرنے کے دوران کیں۔ اس میٹنگ میں ایس پی آپریشنز بارہمولہ فیروز یحیٰ اور ایس پی بارہمولہ یاسر قادری کے علاوہ پولیس کے دیگر اعلیٰ افسروں نے بھی شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ موصوف ایس ایس پی نے میٹنگ کے دوران ایک پر امن معاشرے کی تشکیل کو یقینی بنانے کیلئے سیکورٹی خدشات اور جرائم سے نمٹنے کیلئے موجودہ طریقہ کار کو اوور ہال کرنے کو اولین ترجیح دی۔