سماج وادی پارٹی کی 10امیدواروں کی فہرست جاری

   

لکھنؤ: اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سماج وادی پارٹی نے آج ریاستی راجدھانی لکھنؤ کی 6سیٹوں سمیت 1امیدواروں کے ناموں پر مشتمل فہرست جاری کی ہے ۔ سماج وادی پارٹی کی جانب سے جاری امیدواروں کی لسٹ کے مطابق ریاستی راجدھانی لکھنؤ کے بخشی کا تالاب اسمبلی حلقے سے گومتی یادو، لکھنؤ(مغرب) سے ارمان،لکھنؤ شمال سے پوجا شکلا،لکھنؤ مشرق سے انوراگ بھدوریا،لکھنؤ سنٹرل سے رویداس مہروترا،لکھنؤ کینٹ سے راجو گاندھی کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔ وہیں ضلع اناو کی بانگر مئو سیٹ سے منا علوی،رائے بریلی کی بچھراواں سے شیام سندر بھارتی، ضلع سلطان پور کی اسولی سے طاہر خان اور ضلع باندہ کے ببیرو سے وشمبھر یادو کو اپنا امیدوار بنایا ہے ۔