مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے 10جنوری جمعہ کے روز بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پدکون کو تنقید کا نشانہ بنایاکیونکہ انہوں نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی(جے این یو) کے طلبہ سے اظہار یگانگت کیاتھا۔
سمرتی ایرانی نے کہاکہ وہ ”جب سی آر پی ایف کے جوانوں کی موت ہوتی ہے تب جشن“ منانے والوں کے ساتھ وہ کھڑی ہیں۔
واضح رہے کہ پچھلی اتوار کو جواہرلال نہرویونیورسٹی میں چند نقاب پوش شر پسندوں نے سابرمتی او رپریار ہاسٹل میں گھس کر طلبہ کو لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے زدکوب کیاتھا۔
اس حملے کے نتیجے میں بیس سے زائد طلبہ وطالبات زخمی ہوئے جس میں جے این یو ایس یو کی صدر ایشا گھوش بھی شامل ہیں۔
اگلے روز مقبول فلمی اداکارہ دپیکا پدکون جواہرلال نہرو یونیورسٹی پہنچیں اورمتاثرہ طلبہ سے اظہار یگانگت کیا۔
حالانکہ اس موقع پر دپیکا نے کسی سے نہ تو بات کی اور نہ ہی طلبہ سے خطاب کیابلکہ انہوں نے میڈیاسے بھی اس ضمن میں بات نہیں کی۔
دپیکا کے جے این یو ایس یو دورے کے بعد سے انہیں مسلسل تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔
بھگوا تنظیم آرایس ایس کی اے بی وی پی سے لے کر بی جے پی کے بڑے قائدین اور مرکزی وزیر بھی دپیکا کو نشانہ بنارہے ہیں۔
اسی سلسلہ کی کڑی کے طور پر مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے دپیکا پدکوان پر یہ طنز کیاہے جو ویڈیو میں آپ ملاحظہ کرسکتے ہیں۔
ویڈیو ضرور دیکھیں