سمرتی ایرانی کیخلاف تبصرہ کرنے پرکانگریس لیڈر پر مقدمہ

   

امیٹھی: کانگریس کے سابق ایم ایل سی دیپک سنگھ کے خلاف اتر پردیش کے امیٹھی ضلع کے گوری گنج پولیس اسٹیشن میں مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کے خلاف مبینہ طور پر توہین آمیز تبصرہ کرنے کے الزام میں بی جے پی لیڈرکیشو سنگھ کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ سنگھ نے یہ تبصرہ منگل کو امیٹھی میں سنجے گاندھی اسپتال کی بندش پر اپنے تین روزہ احتجاج کے دوران کیا۔
سابق ایم ایل سی نے الزام لگایا کہ اسپتال کے خلاف کارروائی سیاسی طور پر محرک تھی۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ آئی پی سی کی دفعہ 499 اور دفعہ 500 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ دریں اثنا، اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اجے رائے نے ایک بیان میں کہا کہ دیپک سنگھ کے خلاف ایک فرضی مقدمہ درج کیا گیا ہے جو ہسپتال کے رجسٹریشن کو معطل کرنے کے حکم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔