سمرتی ایرانی کی بیٹی کی شادی میں شاہ رخ خان کی شرکت

   

ممبئی: مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کی بڑی بیٹی نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ شادی کی ہے۔ شادی کے بعد ایرانی خاندان نے ممبئی میں ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں بالی ووڈ کے کئی ستارے پہنچے۔ بالی ووڈ سوپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔ اس پارٹی کی تمام تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جس میں اسمرتی اپنے مہمان کے ساتھ سرخ ساڑی میں تصویرکشی کرتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔