سمرتی ایرانی کی تصویر بغیر اجازت استعمال، سمرتی این ایف آئی آر مقدمہ درج کروایا۔

,

   

امیٹھی(اترپردیش): ایک اشتہار میں مرکزی وزیر و سابق ٹی وی اداکارہ سمرتی ایرانی کی بغیر ان کی اجازت ان کی تصویر استعمال کرنے پر سمرتی ایرانی نے اس اشتہار کمپنی کے خلاف ایک مقدمہ درج کروادیا۔ ذرائع کے مطابق سائی گرین سٹی کی جانب سے جگدیش پور کے ایک اخبار میں سمرتی ایرانی کی تصویرکا استعمال کیا گیا ہے۔ گرین سٹی ریئل اسٹیٹ کا کاروبار بتایا گیا۔

ایرانی کے سکریٹری وجے گپتا نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کھیاتی گارگ کو ایک تحریری شکایت دی اور اشتہار دینے والی ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔ ایس پی گارگ نے بتایا کہ گاہکوں کو لبھانے کیلئے مرکزی وزیرسمرتی ایرانی کی تصویر کا بغیر اجازت استعمال کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی کے سکریٹری نے جگدیش پور پولیس اسٹیشن میں سائی گرین سٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس پی نے بتایا کہ بغیر کسی کی اجازت کے ان کے نام، عہدہ یا ان کی تصویر کا استعمال کرنا ایک جرم ہے۔