سمنتھا نے سابق شوہر ناگا سے صلح کی تردید کردی

   

ممبئی ۔ اداکارہ سمانتھا روتھ پربھو نے سابق شوہر ناگا چیتنیا سے صلح کی خبروں پر ردعمل دے دیا۔ اداکارہ نے زیر گردش صلح سے متعلق افواہوں کے خاتمے کیلیے اپنے سابق شوہر کے نام کا ٹیٹو اپنے جسم سے ہٹوادیا۔تفصیلات کے مطابق ناگا چیتنیا کی پوسٹ نے سمانتھا کے ساتھ صلح کی خبروں کو اس وقت جنم دیا جب انہوں نے فرنچ کتے کی تصویر شائع کی۔ اس کتے کو سمانتھا اور ناگا چیتنا نے علیحدگی سے قبل خریدا تھا، اداکار کی شائع کردہ تصویر کی وجہ سے مداحوں کو لگا کہ دونوں میں صلح ہورہی ہے۔ اداکارہ نے دبئی کے سفر کی ایک تصویر شائع کی ہے، جس کے ذریعے انکشاف ہوا کہ انہوں نے ناگا چیتنا کے نام کا پسلی پر موجود ٹیٹو ہٹوادیا ہے۔ سمانتھا نے اس ٹیٹو کے علاوہ بھی ناگا چیتنیا کے نام کے دو ٹیٹو بنوا رکھے تھے جو رواں برس اپریل میں لندن پریمئر میں شرکت کے موقع پر بھی دکھائی دیے تھے۔ اداکارہ کی نئی تصاویر میں اب یہ ٹیٹو نمایاں نہیں ہیں، جو کہ صلح کی خبروں کو غلط ثابت کرنے کی طرف اشارہ ہے۔