سمندری طوفان ’’فریڈی ‘‘میں کم از کم 14 اموات

   

نیویارک : افریقہ کے جنوب مشرقی ساحل سے ٹکرانے والے سمندری طوفان فریڈی میں کم از کم 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔اقوام متحدہ کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق طوفانی بارشیں لانے والے سمندری طوفان کے باعث مڈغاسکر اور موزمبیق میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔مڈغاسکر میں تقریباً 226 ہزار اور موزمبیق میں 163 ہزار افراد سمندری طوفان سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔بارشوں کے باعث دونوں ممالک کی کئی بستیاں زیر آب آگئی ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا کہ اگرچہ سمندری طوفان توقعات کے مطابق شدید نہیں تھا، لیکن اس کے باوجود اس طوفان نے لاکھوں لوگوںکو بے یاروو مددگار چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ ہفتے سے موثر ہونے والے سمندری طوفان کے باعث موزمبیق، مڈغاسکر اور زمبابوے میں غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے تھے۔