سمندری طوفان /3 جون کو مہاراشٹرا و گجرات پہنچنے کی توقع

,

   

دہلی ۔ /31 مئی (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ سمندری طوفان /3 جون تک شمال کی سمت آگے بڑھے گا اورمہاراشٹرا اور گجرات کے ساحلوں تک پہونچ سکتا ہے ۔ بحرہند میں ہوا کے کم دباؤ کا مرکز بن رہا ہے جو سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا اور /3 جون تک مہاراشٹرا اور گجرات کے ساحل سے ٹکرائے گا ۔ ہوا کے کم دباؤ کا مرکز جنوب مشرقی اورمشرقی وسطی بحر عرب کے متصل علاقوں اور لکشادیپ میں قائم ہورہا ہے ۔ممبئی میں واقع علاقائی محکمہ موسمیات کے مرکز نے پیش قیاسی کی ہے کہ ہوا کا کم دباؤ سمندری طوفان میں تبدیل ہوگا اور یہ شمال کی سمت آگے بڑھے گا ۔ جس کے زیراثر آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسمی تبدیلی ہوگی ۔