نئی دہلی : 8 اکٹوبر (ایجنسیز) دہلی ہائی کورٹ نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور دیگر کیخلاف سمیر وانکھیڑے کی درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ اور دیگر کو سات دنوں کے اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار سے کہا ہے کہ وہ تمام مدعا علیہان کو درخواست کی ایک نقل فراہم کریں۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 30 اکتوبر کو مقرر کی گئی ہے۔ وانکھیڑے نے عدالت کو بتایا کہ ویب سیریز کے حوالے سے ان، ان کی بیوی اور بہن کو ٹرول کرنے والے کئی پوسٹس سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، جو پہلی نظر میں توہین آمیز اور ہتک آمیز ہیں۔ وانکھیڑے نے کہا کہ یہ چونکانے والا ہے۔
عدالت نے کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ آپ کے پاس اس عدالت میں آنے کی معقول وجہ ہے، لیکن ایک قانونی عمل کی پیروی کرنا ضروری ہے-