سنبھل میں سنسنی خیز سیکس ریاکٹ کا پردہ فاش – ہوٹل میں 14 لڑکے لڑکیاں برہنہ حالت میں گرفتار ،طالبات شامل

   

سنبھل (یوپی) : اترپردیش کے سنبھل کے چندوسی روڈ پر واقع اویو ہوٹل میں پولیس نے 14لڑکے لڑکیوں کوسیکس ریاکٹ کے تحت قابل اعتراض حالت میں پکڑا ہے۔ یہ کارروائی ایس ڈی ایم اور سی او کی قیادت میں کی گئی۔ یہ تمام لڑکے لڑکیاں شہر اور آس پاس کے علاقہ سے بتائے جا رہے ہیں۔ گرفتار لڑکیوں میں 5 لڑکیاں شہر کے مختلف ڈگری کالج اور انٹر کالج کی طالبات ہیں۔پولیس کو کئی دنوں سے ہوٹل اویو میں سیکس ریاکٹ کی اطلاع مل رہی تھی، جس کے بعد یہ کاروائی کی گئی ،گرفتار تمام لڑکے لڑکیوں کو کوتوالی لے جایا گیا، جہاں سے ان کے اہل خانہ کو اطلاع کی گئی۔چہارشنبہ کو تقریباً 2 بجے پولیس کو اطلاع ملی کہ پی ڈبلیو ڈی گیسٹ ہاؤس کے سامنے واقع اویو ہوٹل میں سیکس ریاکٹ چل رہا ہے،اور ہوٹل میں کئی لڑکے لڑکیاں موجود ہیں۔اطلاع ملنے پر کوتوالی پولیس نے ایس ڈی ایم ونے کمار مشرا اور سی او جتیندر سنگھ کی قیادت میں چھاپہ مارا۔ 7 جوڑے مختلف کمروں میں قابل اعتراض حالت میں پائے گئے۔ کوتوال اومکار سنگھ نے کہا کہ سبھی کے اہل خانہ کو اطلاع دے دی گئی ہے۔ سبھی کا طبی معائنہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب پولیس ٹیم نے مجرمانہ مواد بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ہوٹل میں 14لڑکے لڑکیوں کی گرفتاری پر علاقے کے تمام لوگ جمع ہو گئے، اور گرفتار لڑکے لڑکیوں کا ویڈیو بنانے لگے، جس پر پولیس نے انہیں سختی سے ڈانٹا اور کاروائی کی دھمکی دی، جس پر ویڈیو بنانے والے اپنے عمل سے باز آئے۔ ان لڑکیوں میں پانچ لڑکیاں شہر کی ڈگری کالج کی طالبات ہیں۔ پولیس نے ہوٹل سے جن سات لڑکیوں کو گرفتار کیا ہے، ان میں سے پانچ شہر کے ہی اسکولوں کی لڑکیاں بتائی جاتی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ ایک ڈگری کالج کی دو طالبات ہیں، جبکہ ایک طالبہ دوسرے ڈگری کالج کی ہے۔ دو انٹر کالجوں سے ایک ایک طالبہ ہے،نیز نوجوان بھی اسی شہر کے بتائے جا رہے ہیں۔