سنتِ مصطفی صلی اﷲعلیہ وسلم کی اہمیت

   

کتبِ احادیثِ شریفہ میں حضور نبی کریم علیہ السلام کے ارشادات کئی جگہ بار بار ملتے ہیں جس کے پڑھنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اپنے آقائے دوجہاں حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ والسلام کی مبارک سنتوں پر عمل کرنا بہت ضروری ہے اور سنتوں کی خلاف ورزی کرنا بہت زیادہ نقصان۔ جب کے آج ہم تمام کو اس پر غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ آج آپ کو قراء ت کے لئے کچھ ارشادات ِمصطفی حضور نبی کریم علیہ الصلوۃ و السلام پیش کئے جائیں گے۔ ملاحظہ ہو!
٭ جو میری سنت پر عمل نہ کرے وہ میرا نہیں ہے۔ {الحدیث}
٭ جو دوسروں کے طریقے پر چلے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ {الحدیث}
٭ جو میرے طریقے سے منہ پھیرلے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ {الحدیث}
٭ جس نے میری سنت کو ضائع (برباد)کیا اس پر میری شفاعت حرام ہے۔ {الحدیث}
اﷲ اکبر ، ثم اﷲ اکبر پڑھا آپ نے کہ حضور نبی کریم علیہ السلام نے اپنی سنتوں پر عمل کرنے کی کس قدر تاکید فرمائی ہے۔ مگر آج ہے کہ ہم امتِ محمدیہ تو ہیں مگر صرف کہنے کے، عمل کے نہیں ہیں۔ آج یہ حقیقت ہے کہ ہمارا مسلم نوجوان چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی ہر دو اپنے اندر مغربی تہذیب کو اپنانے کی کوشش کررہا ہے۔ جو کہ سراسرا غلط ہے۔ جبکہ ہم نوجوانوں کو چاہئے تھا کہ وہ اسلامی تہذیب و تمدن کو اپنائیں، تقلید کریں، پیروی کریں تو اپنے پیارے نبی حضور نبی مکرم علیہ الصلوۃ و السلام کی جو کہ آج ہم اس سے محروم ہیں۔
چنانچہ حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ الباری فرماتے ہیں کہ تمام سنتیں اﷲ تعالیٰ کی پسندیدہ ہیں اور جو چیزیں سنتوں کے خلاف ہونگے وہ شیطان کی پسندکی ہونگی۔