سنجیو بھٹ کیخلاف ایف آئی آر منسوخ کرنے سے گجرات ہائی کورٹ کا انکار

   

احمد آباد: گجرات ہائی کورٹ نے 27 سال پرانے ڈرگ پلانٹنگ معاملہ میں انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے سابق عہدیدار سنجیو بھٹ کے خلاف درج ایف آئی آر منسوخ کرنے کی درخواست جمعرات کو منسوخ کر دی۔’ جسٹس سمیر دوے نے سنگل جج کی حیثیت سے سماعت کرتے ہوئے بھٹ کی ایف آئی آر کو منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا اور بھٹ کے وکیل کی درخواست کے باوجود فوری حکم یا مقدمے کی کارروائی کے اثر کو ایک ماہ کے لیے روک دیا۔ مقدمے کی سماعت روکنے کی درخواست پر جسٹس دوے نے ریمارکس دیئے کہ جب کبھی اسٹے ہی نہیں تھا تو میں کیسے روک سکتا ہوں۔ یہ معاملہ 1996 کا ہے، جب راجستھان میں مقیم ایک وکیل کو بناسکانٹھا پولیس نے راجستھان کے پالن پور میں اس کے ہوٹل کے کمرے سے منشیات برآمد ہونے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس دوران بھٹ بناسکانٹھا میں پولیس سپرنٹنڈنٹ تھے لیکن گرفتاری کے بعد راجستھان پولیس نے الزام لگایا کہ بھٹ کی ٹیم نے جائیداد کے تنازعہ کے سلسلے میں وکیل کو غلط طریقے سے ہراساں کرنے کے لیے جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا۔ بھٹ کو اس معاملے میں ستمبر 2018 میں گرفتار کیا گیا تھا ۔