ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت اور ٹائیگر شراف فلم ماسٹر بلاسٹر میں کام کرتے نظر آئیں گے ۔ بالی ووڈ فلمساز فیروز اے ناڈیاڈوالا فلم ماسٹر بلاسٹر بنانے جا رہے ہیں۔ اس فلم میں سنجے دت اور ٹائیگر شراف مرکزی کردار ادا کریں گے ۔اس فلم کے ذریعہ سنجے اور ٹائیگر پہلی بار اسکرین اسپیس شیئر کرنے جارہے ہیں۔ماسٹر بلاسٹر ایک ایکشن کامیڈی فلم ہے ۔ فلم کی شوٹنگ ہانگ کانگ، مکاؤ اور چین میں بڑے پیمانے پر کی جائے گی۔
جس میں لاس اینجلس اور چین کے تکنیکی عملے شامل ہیں۔ فلم ماسٹر بلاسٹر کے ستاروں کو مارشل آرٹس کی سخت تربیت لینا ہوگی۔ اس میں ہاتھ سے لڑائی اور قدیم طریقے سیکھنا شامل ہے ۔ ستاروں کی یہ تربیت شاولن مونکس کی نگرانی میں ہوگی۔