کولکاتا: کلکتہ ہائیکورٹ نے آج آر جی کر میڈیکل کالج عصمت دری اور قتل کیس میں مجرم سنجے رائے کو سنائی گئی عمر قید کی سزا کیخلاف سی بی آئی کی اپیل کو قبول کر لیا۔ سی بی آئی نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا اور مجرم کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا تھا۔اس معاملے میں مغربی بنگال حکومت نے بھی ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی تھی، جسے قبول نہیں کیا گیا۔