سنجے لیلا بھنسالی اب ’’بیجوباورا‘‘ کا ری میک بنائیں گے

   

سنجے لیلا بھنسالی اب اپنے پدماوت والے احساس سے باہر نکل آئے ہیں اور اپنے اگلے پراجکٹ کی تیاری میں مصروف ہوگئے ہیں۔ خبر ہے کہ بھنسالی اس وقت چار پراجکٹس پر کام کررہے ہیں۔ ان میں سے ایک ہے گینگسٹر ڈرامہ جو ’’کینگوبائی‘‘ ہے اس فلم کے لئے پرینکا چوپڑہ کا نام سامنے آیا تھا، دوسری سوداگر ری میک ہوگی۔ اس میں دو دوست بوڑھاپے میں ایک دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہیں۔ تیسری ایک ماڈرن فیملی ڈرامہ ہے اور چوتھی فلم ہے ’’بیجو باورا‘‘ ری میک سنجے نے فلم کے حقوق خریدلئے ہیں۔ بیجو باورا 50 کے دہے کی بلاک بسٹر ہے۔ اوریجنل فلم میں بیجو باورا کا کردار بھارت بھوشن نے نبھایا تھا اور میناکماری ہیروئین تھیں خبر تھی کہ ایک بار عامر خان کو لے کر اس فلم کا ری میک شروع ہوا تھا جسے امریکی رائٹر و ڈائرکٹر کرشنا شاہ بنا رہے تھے۔ فلم کا نام تھا ’’بیجو دا جپسی‘‘ رکھا گیا تھا اے آر رحمان کو میوزک کے لئے فائنل کیا گیا تھا، لیکن فلم آگے نہیں بڑھی سنجے لیلا بھنسالی کے پاس اس فلم کو بنانے کے تمام ہنر ہیں۔ فلم میں وہ سب کچھ ہے جو بھنسالی کی فلموں میں ہوتا ہے۔ میوزک ڈرامہ دوبہادروں کی ٹکر اور ایک خوبصورت ہیروئین اب دیکھتے ہیں بھنسالی کا بیجو باورا کا ری میک بنتا ہے یا نہیں۔