سندھو او رہاکی ٹیم کوارٹر فائنل میں داخل

   

ٹوکیو۔ گزشتہ اولمپکس میں سلور میڈل حاصل کرنے والی اور موجودہ عالمی چمپئن ہندوستان کی پی وی سندھو نے جمعرات کے روز12 ویں سیڈ ڈنمارک کی میابلیچ فیلٹ کو راست سیٹوں میں شکست دے کر ٹوکیو اولمپک کی بیڈمنٹن زمرے کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ چھٹی سیڈ سندھو نے16 خواتین کے زمرے کے سنگلز راؤنڈ مقابلے میں اپنی حریف کو21-15 ، 21-13 سے شکست دی۔ سندھو کا مقابلہ کوارٹر فائنل میں جاپان کے اکانے یاماگوچی اور جنوبی کوریا کی لیم گیون کے مابین میچ کے فاتح کھلاڑی سے ہوگا۔23 سالہ میا نے سندھو پر دباؤ بنانے کی کوشش کی لیکن کچھ شٹل کورٹ سے باہرگئے جو ان کے حق میں نہیں رہے۔ اپنے حریف سے کم غلطیاں کرتے ہوئے سندھو نے پہلے کھیل میں 10-5 کی برتری حاصل کرلی۔ میا کے بیک ہینڈ فورکورٹ پر ایک کراسکورٹ اسمیش نے سندھو کو11-6 کی برتری دلادی اور سندھو12-6 سے آگے ہوئیں۔دوسرے گیم میں پیچھے رہنے کے بعد میا کی سروس بھی ٹھیک سے نہیں ہو رہی تھی۔ اس کے بعد سدھو نے9-4 کی برتری حاصل کی اور مقابلے میں اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔ گیم بریک تک سندھو نے 11-6 کی برتری حاصل کرلی تھی۔