سندھو کی نظر عالمی خطاب کے دفاع پر مرکوز

   

ہندوستان کی بیڈمنٹن اسٹار اور دو مرتبہ اولمپک میڈلسٹ پی وی سندھو اتوار کو اسپین کے ویلوا میں بی ڈبلیو ایف ورلڈ چمپئن شپس میں اپنے ٹائٹل کے دفاع کی مہم شروع کریں گی۔ یہ بیڈمنٹن مقابلوں کا بڑا اسٹیج ہے ۔ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی اسٹار سندھو حالیہ عرصے میں فرنچ اوپن، انڈونیشیا ماسٹرز اور انڈونیشیا اوپن میں تین لگاتار سیمی فائنلز کے بعد سیزن کے اختتامی ورلڈ ٹور فائنلز میں اپنا دوسرا سلور میڈل جیت چکی ہے۔