سندھیا نے کئی ایئر لائنز کا افتتاح کیا

   

گوالیار : شہری ہوابازی کے وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا نے آج وارانسی سے گورکھپور سمیت کئی دیگر ایئر لائنز کا مدھیہ پردیش کے گوالیار سے ورچوئل طور پر افتتاح کیا۔اس دوران اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بھی ورچوئل طور پر اس پروگرام میں شامل ہوئے ۔پروگرام کے بعد مسٹر سندھیا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آج بابا وشواناتھ ، وارانسی سے بابا گورکھ ناتھ کی مقدس سرزمین گورکھپورسمیت کانپور۔گورکھپور۔کانپور، وارانسی۔گورکھپور ۔ وارانسی، وارانسی ۔گوہاٹی ۔ وارنسی، حیدرآباد ۔ پڈوچیری ۔ حیدرآباد، حیدرآباد ۔ جبل پور ۔ حیدرآباد اور پڈوچیری ۔ بنگلور ۔ پڈوچیری براہ راست طیارہ خدمات کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ان تمام مقامات کے شہریوں کو آمد و رفت میں آسانی کے ساتھ ساتھ عقیدت مندوں کو بھی سہولت ہوگی۔