سنسد ٹی وی کا آج افتتاح

   

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی ہندوستانی پارلیمنٹ کے آفیشیل ٹی وی چینل ’سنسد ٹی وی‘ کا چہارشنبہ کو رسمی افتتاح کریں گے ۔ لوک سبھا سکریٹریٹ کے مطابق پہلے سے موجود لوک سبھا ٹی وی اور راجیہ سبھا ٹی وی چینل کے انضمام کے بعد سنسد ٹی وی کا آغاز کیا جا رہا ہے ۔نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی اس موقع پر موجود ہوں گے ۔